مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے وہابی دہشت گرد تنظیم بوکوحرام کے خلاف مدد کے لئے اپنے فوجی افریقی ملک کیمرون میں تعینات کردیئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدرباراک اوبامہ نے سینیٹ اورایوان نمائندگان کے قائدین کوایک مراسلہ بھیجا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ 300 فوجیوں پرمشتمل دستہ کیمرون میں وہابی شدت پسندوں کی فضائی نگرانی کے علاوہ علاقے میں جاری مہمات میں مدد کرے گا۔ ضرورت پوری ہونے تک امریکی فوجی کیمرون میں تعینات رہیں گے، 90 فی صد امریکی فوجی آئندہ ہفتے کے آغازتک کیمرون میں تعینات ہوجائیں گے۔ وائٹ ہاؤس کے پریس سیکریٹری جوش ارنسٹ نے کہا ہے کہ امریکہ کا یہ اقدام علاقائی جدوجہد کا حصہ ہے جس میں نائجیریا کے شدت پسند گروہ اوردیگر انتہا پسندوں کے پھیلاؤ کو روکنا مقصود ہےواضح رہے کہ بوکو حرام کا گڑھ شمالی مشرقی نائجیریا میں ہے لیکن اب نائجیریا سے ملحقہ ملکوں کیمرون اور چاڈ میں بھی اس کی سرگرمیاں کافی حد تک بڑھ چکی ہیں۔
امریکہ نے وہابی دہشت گرد تنظیم بوکوحرام کے خلاف مدد کے لئے اپنے فوجی افریقی ملک کیمرون میں تعینات کردیئے ہیں۔
News ID 1858884
آپ کا تبصرہ